مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں میں ایران کے غیور اور بہادر عوام نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر امریکہ، آل سعود اور اسرائیل کے حمایت یافتہ منافقین اور شرپسندوں کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ ایران کے مختلف صوبوں کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد، آل سعود مردہ باد ، برطانیہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج گئیں۔ایران کے صوبہ خراسان، تہران، قم، گلستان، ہمدان، اصفہان، فارس، یزد، کرمان، مرکزی، ایلام ،مشرقی و مغربی آذربائیجان ،البرز، اردبیل ،مازندران ،سمنان ، قزوین، زنجان ،بوشہر اور دیگر شہروں میں کئی ملین افراد نے انقلاب اسلامی کی حمایت اور امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور برطانیہ کے حمایت یافتہ شرپسندوں کی گذشتہ چند دنوں کی سازش کو ناکام بنادیا۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، آل سعود مردہ ، برطانیہ مردہ اور اسرائيل مردہ کے نعرے لگائے اور اسلامی نظام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کے حمایت یافتہ شرپسندوں اور بلوائیوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ شرپسندوں اور منافقین نے ایران کے مختلف شہروں میں گڑ بڑی پھیلا رکھی تھی اور سرکاری و غیر سرکاری اموال ، تھانوں اور فوج کے بعض کیمپوں پر حملے کئے جنھیں سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ اس سلسلے میں درجنوں شرپسندوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا شرپسندوں کے حملوں میں کئی بے گناہ افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔
ایران کےمختلف صوبوں میں ایران کے غیور اور بہادر عوام نے امریکہ، آل سعود اور اسرائیل کی سازش کو ناکام بنادیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں میں ایران کےغیور اور بہادر عوام نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر امریکہ، آل سعود، برطانیہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ منافقین اور شرپسندوں کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
News ID 1877798
آپ کا تبصرہ